حکومت پر سی پیک کیخلاف کام کرنے کا الزام
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاک چین دوستی اورسی پیک کے خلاف کام کررہی ہے،چین کے خلاف بیان دینے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کردیا ۔
اسلام آباد میں چائینہ کی جانب سے ن لیگ کو بھجوائے گئے ماسک کی وصولی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک منصوبوں کو پست پشت ڈال دیا ہے ۔ وزیراورمشیر پاک چین دوستی کے خلاف بیان دے رہے ہیں ۔احسن اقبال نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے سی پیک مخالف بیان پراستعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے،ن لیگ کے دوران چینی منصوبوں سے پاکستان میں انفراسٹرکچربہترہوا ۔
احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed on this story.